تال مکھانا
نسخہ اُم لشفاء ۔
(بنگالی ) کانتا کولیکا (مرہٹی)
کولا سنڈا (سنسکرت ) ایکھپورک
Asteracantha اور انگریزی میں
ایک کانٹے دار جھاڑی کے مشہور عام
تخم ہیں جو کسی قدر تل سے مشابہ اور لیکن اس سے موٹے ہوتے ہیں یہ سدا بہار پودا
ایک گز تک بلند ہوتا ہے شاخیں کثرت سے ایک ہی جر سے نکلتی ہیں اور گرہ دار ہوتی
ہیں ہر ایک گانٹھ سے 6،6 پتے نکلتے ہیں بیرونی دو پتے 4 سے 5 انچ تک لمبےہوتے ہیں
اندرونی پتوں کی جڑ پر کانٹے لگے ہوتے ہیں اس کی ڈوڈی 2 انچ لمبی ہوتی ہے جس میں
سے 4 سے 6 تک تخم نکلتے ہیں
رنگ ۔
بھورا
ذائقہ
پھیکا
مزاج
سرد تر
مقدار خوراک ۔
5 سے 7 گرام تک استعمال کریں ۔
مقام پیدائش ۔
ہند ، پاکستان اور بنگال میں پایا
جاتا ہے ۔
افعال و استعمال ۔
مقوی مفرح اور مقوی قلب ہے، مغلظ
منی ہے ممسک ہے اس کا معجون بنا کر جریان احتلام میں استعمال ہوتا ہے اس کی جڑ کا
جوشاندہ وجع مفاصل اور استعقاء کو نافع ہے اور اس کی کھاد 6 گرام روزانہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ کھلانا پت
شول کا بے خطا علاج ہے سیلون میں یہ پودہ جلودھر کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔
Open link http://www.ummulshifa.com/index.php
Skype ID #
ummulshifaherbal
Help Line 24/7 Hakeem Haider Ali +92 0334 7405881 this Number available at
Whtsapp,Viber IMO
.png)
By
11:33

0 comments